کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشین محکمہ بی اینڈ آر کے ایکسین کا رویہ حلقہ پی بی 9کے عوام کے ساتھ غیر منصفانہ ہے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی الحاج حاجی عبدالمالک کاکڑ نے کہا ہے کہ متعلقہ آفیسر کے پاس بی اینڈ آر ون اور ٹو کے شعبے ہیں مگر وہ ہمارے حلقہ انتخاب کو بار بار نظر انداز کر رہے ہیں ان حالات میں حلقے کے عوام احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ایک طرف اپوزیشن جماعتوں کو ایم پی اے فنڈ تک نہیں ملتے اور جو تھوڑے بہت فنڈز دیئے جارہے ہیں انہیں ایکسیئن صحیح طریقے اور بروقت استعمال نہیں کرتے بلکہ وہ انہیں سرینڈر کر دیتے ہیں اور اس کی اصل وجہ ہمارے ضلع پشین میں ایک جونیئر آفیسر کے پاس چارج کا ہوتا ہے ہمارا حلقہ انتخاب دور دراز علاقوں پر مشتمل ہے جبکہ حالیہ بارشوں سے مختلف علاقوں کے درمیان رابطے کٹ چکے ہیں ان حوالے سے علاقے کے لوگوں کے ضلعی انتظامیہ آفیسر کو بھی بار بار آگاہ کیا اور جن سڑکوں کیلئے ہم نے جو رقم رکھی ہے متعلقہ آفیسر نے ان روڈوں پر کوئی کام شروع نہیں کیا اور ہمارے پورے سال کے فنڈز کو جان بوجھ کر استعمال نہیں کیا جاتا لہذا محکمہ بی اینڈ آر کے صوبائی وزیر اور سیکرٹری ہمارے اس مسئلے کو حل کرنے کا فوراً نوٹس لیں اور متعلقہ آفیسر کو ڈیوٹی کا پابند کریں یا ان کو ہمارے حلقہ سے فوراً تبدیل کیا جائے ان حالات میں حلقہ پی بی 9 کے عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔