اسلام آباد (این این آئی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے بیرونی قرضوں کو فورس میجیورقانون کے تحت معاف کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی ۔ رحمن ملک نے کہاکہ حکومت بیرونی قرضوں کی معافی کیلئے فورس میجیور کے تحت درخواست کو سینیٹ میں زیر بحث لائے، حکومت غیر ملکی قرضے معاف کرائے ، کورونا وائرس کیوجہ سے آئی ایم ایف، ورلڈ بنک و یوایس ایڈ سے قرضے معاف کرائے جا سکتے ہیں۔