اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) عدالت عظمیٰ نےملک بھر میںکرونا وائس کے پھیلائو کو روکنے کے لئےحکومتی اقدامات سے متعلق از خود نوٹس کیس کو4مئی بروز سوموارسماعت کیلئےمقررکردیاہے،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظہر عالم خان، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا، اس حوالے سے اٹارنی جنرل، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرل مع ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد وگلگت و بلتستان،تمام چیف سیکریٹریوں اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔