• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری وزارت دفاع نے ملک کے شمال مشرق میں تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔

ایک بیان میں قطری وزارت دفاع نے کہا کہ ڈرون حملے کے بعد بحری جہاز میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

قطری حکام کے مطابق جہاز ابوظبی سے مسیعید پورٹ جا رہا تھا، جسے آگ پر قابو پانے کے بعد روانہ کردیا گیا ہے۔

قطر وزارت دفاع نے کہا کہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرکے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید