دبئی ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت سیکیورٹی چیکنگ کے معیار کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دبئی ایئر پورٹ سیکیورٹی میں نیا نیشنل انسپکٹر نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ دبئی پولیس کے مطابق نئے نظام کے تحت تمام معائنے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق کیے جائیں گے۔
دبئی پولیس کے مطابق نیا نظام سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی میں مدد دے گا۔
حکام کے اعلان کے مطابق دبئی ایئر پورٹ سیکیورٹی کیلئے اماراتی نوجوانوں کو خصوصی تربیت دی جائے گی، سیکیورٹی نظام کو مزید منظم اور جدید بنایا جا رہا ہے۔
دبئی حکام پر امید ہیں کہ دبئی ایئر پورٹ پر نگرانی اور معائنے کا نظام مزید بہتر ہوگا۔