• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا موساد سے وابستہ 2 دہشت گرد سیلز کو تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے وابستہ 2 دہشت گرد سیلز کو تباہ کردیا گیا ہے، کارروائی میں ایک سیل آپریٹر بھی ہلاک ہوا ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے مطابق کارروائیاں مغربی آذربائیجان، کرمان اور البرز صوبوں میں کی گئی ہیں۔

وزارت انٹیلی جنس کے مطابق کارروائیوں میں اسلحہ، ڈرون اور انٹرنیٹ ڈیوائسز ضبط کرلی گئیں جبکہ شمالی سرحد سے ملٹری انٹیلی جنس اسمگلنگ کرنے والا ایک دہشت گرد سیل آپریٹر گرفتار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید