• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانیوں کو اقلیتوں کے قومی کمیشن کاممبر بنانےکیخلاف سراج الحق نے سینیٹ میں تحریک جمع کرادی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وفاقی حکومت کی طرف سےقادیانیوں کو قومی کمیشن برائے اقلیت کاممبر بنانے اور اس حوالہ سے کابینہ کے اجلاس میں تفصیلی غوروغوض کرنے کے خلاف تحریک سینیٹ کے شعبہ اجراء ورسید میں جمع کرا دی ہے،تحریک میں کہا گیا ہے کہ جب سے پارلیمنٹ نے آئینی ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم قراردیا ہے اس وقت سے قادیانی نہ صرف آئین پاکستان کو نہیں مان رہے بلکہ دنیا بھر میں اپنے آپ کو ”مسلمان“ کہلواتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامیان پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔تحریک میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلمانان پاکستان نبی مہربان صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرغیرمتزلزل ایمان اور آپ صلی اللہ علیہ الہ وسلم کے ساتھ وابستگی کو دنیا ومافیہا سے زیادہ مقدّم سمجھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے جان ومال سمیت ہر چیز کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
تازہ ترین