پشاور(نیوزڈیسک )جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء اور باجوڑ سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے دوبئی،سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں حالیہ بحران کے دوران باجوڑ،دیر،مہمند سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو وطن لانے کے دوران انتظامی غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔باجوڑ سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے خصوصی پروازوں کے زریعے لائے گئے مسافروں کو ملتان،لاہور،کراچی اور سیکھرپہنچایا جاتا ہے جہاں پر مسافروں کو حکومتی قرنطینہ کا دورانیہ پورا کرنے سمیت بعد ازاں ان دور دراز شہروں سے اپنے آبائی علاقوں تک اپنے خرچے پر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔