سانگھڑ کے گاؤں میں مبینہ طور پر کتوں کو مارنے کیلئے پھینکا گیا زہریلا کیک کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق، جبکہ 2 بچے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرلئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ کھڈرو تھانے کی حدود گاؤں وزیرآباد میں پیش آیا جس میں 2 بچیاں جاں بحق ہوئیں جبکہ 2 بچے تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق بچیوں کی عمریں 5 اور 7 سال ہیں جبکہ متاثرہ دیگر 2 بچے آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔
ورثاء کی نشاندہی پر ایک شخص کوحراست میں لے لیا گیا ہے، ورثاء نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے گھروں کے نزدیک زہریلا کیک ڈالا جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، ورثاء کی تحریری رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔