• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا، اسماعیل راہو

صوبائی وزیرِ زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوگا جس کے نتیجے میں پاکستان قحط کی لپیٹ میں آجائے گا۔

اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں ٹڈی دل کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کوروناوائرس کی طرح ٹڈی دل کو بھی ہلکا لے رہا ہے، وفاق ٹڈی دل پر سندھ کی کوئی مدد نہیں کر رہا ہے۔

وزیرِ زراعت سندھ نے مزید کہا ہے کہ ٹڈی دل کی وجہ سے سندھ کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، سندھ سمیت پورے ملک کی زراعت کو ٹڈی دل سے شدید خطرات  لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹڈی حلال ہے یا حرام؟ نئی بحث چھڑ گئی

انہوں نے ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ٹڈی دل کا خاتمہ صرف فضائی اسپرے سے ہی ممکن ہے۔

تازہ ترین