• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی صورتحال پر وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لینےکافیصلہ

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیر اعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیر کو اجلاس طلب کرلیا ہے، وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں مسائل سے آگاہ کریں گے، جبکہ اجلاس میں حلقوں میں ہونے والی کورونا کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

وزیراعظم اجلاس میں اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات بھی دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم حکومتی اقدامات پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی ویڈیو لنک کے ذریعےاجلاس میں شریک ہوں گے۔

تازہ ترین