• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں کو دینے کے لیے قرض کی حد 50 کروڑ کردی ہے، اسٹیٹ بینک

اسپتالوں کو دینے کے لیے قرض کی حد 50 کروڑ کردی ہے، اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز کو رعایتی قرض کی حد 30 کروڑ روپے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کردی ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ پہلے بینک اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز کو صرف 20 کروڑ روپے قرض دے سکتے تھے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کو اس مد میں صفر شرح سود پر پیسہ فراہم کیا جائےگا۔ بینک زیادہ سے زیادہ تین فیصد شرح سود پر یہ قرض اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز کو دے سکیں گے۔

مرکزی بینک نے اس مد میں 2 ارب 20 کروڑ منظور کرلیے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ کیلئے اسپتالوں کو 2 ارب 20 کروڑ قرض کی منظوری دی گئی ہے جبکہ 3 فیصد شرح سود پر 3 ارب 60 کروڑ رعایتی قرض کی مزید درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور اسکیم کے لئے بینکوں کو صفر فیصد شرح سود پر قرض دے رہے ہیں۔

تازہ ترین