• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ری فنانس اسکیم کو زبردست پذیر ائی ملی ہے، اسٹیٹ بینک

ری فنانس اسکیم کو زبردست پذیر ائی ملی ہے، اسٹیٹ بینک


مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ری فنانس اسکیم کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ری فنانس اسکیم ملازمین کے تحفظ کے لیے لائی  گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کمپنیوں کو 3 فیصد پر رعایتی قرضے فراہم کررہا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرض ان کمپنیوں کو دیا جائے گا جو اگلے تین ماہ تک ملازمین کو نہ نکالنے کا وعدہ کریں۔

اسٹیٹ بینک کو پہلے دو روز میں 65 ارب روپے مالیت کے قرضوں کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

اعلامیے کے مطابق کمپنیوں کی درخواستیں بینکوں اور ڈی ایف آئیز میں زیر غور ہیں، 700 سے زائد کمپنیوں میں 5 لاکھ سے زائد ملازمتیں بچانے کی درخواستیں دی گئی ہیں۔

تازہ ترین