• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج جاری

میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج جاری


جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور آزادی صحافت کے لیے راولپنڈی میں جنگ، دی نیوز، جیو نیوز کے ورکرز کا احتجاج جاری رہا۔

جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ تین مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو پچاس روز مکمل ہوگئے۔

راولپنڈی میں صحافیوں کے ہمراہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کا بھرپور احتجاج ہوا۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کا مقصد آزادی صحافت پر قدغن لگانا ہے۔

مظاہرین نے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو جھوٹے مقدمات سے فوری رہائی دی جائے۔

جنگ جیو جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ اتوار کو صحافی برادری کا احتجاجی کیمپ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے لگایا جائے گا جہاں میر شکیل الرحمٰن کی رہائی اور آزادی صحافت کا مطالبہ پرزور اپیل کے ساتھ رکھا جائے گا۔

تازہ ترین