• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میچ فکسنگ کیس میں عمر اکمل پر لگائی گئی تین سالہ پابندی کو سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر نے ناکافی قرار دے دیا، جیو کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کہا کہ عمر اکمل کی تمام جائیداد بھی ضبط ہونی چاہیے، 2010 میں ان لوگوں نے مجھے ڈرایا دھمکایا، میں کم عمر تھا دباؤ برداشت نہ کرسکا۔ یہ ایک پورا مافیا گروپ ہے، پاکستان کرکٹ بورڈکو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔

تازہ ترین