پشاور(احتشام طورو/نمائندہ جنگ)پشاور کے تاجروں نے لاک ڈاؤن توسیع پر عمل درآمد کرنے سے انکار کرتے ہو ئے 50فیصد سے زائد دکانوں کو کھول دیا ہے، گھنٹہ گھر ، ریتی ، کریم پورہ ، قصہ خوانی ، پیپل منڈی ، گنج سمیت مضافاتی علاقوں اور اندرون شہر کے بیشتر بازار جزوی طور پر کھل گئے ، تاجروں نے جمعہ کے روز سے جاپان مارکیٹ ، ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، انڈر پاس ہشتنگری ،فردوس، خوشحال بازار ، فقیر آباد ، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ ، کوہاٹ روڈ ، جھنڈا بازار ، گھنٹہ گھر ، ریتی بازار ، کریم پورہ ، خیبر بازار ، قصہ خوانی ، پیپل منڈی ، گنج چوک ، تحصیل بازار ، گاڑی خانہ ، کوہاٹ روڈ ، بخشو پل ، خزانہ ، داؤد زئی ، چمکنی سمیت شہر کے مضافاتی اور اندرون شہر کے بیشتر بازار جزوی اور مکمل طور پر کھول دیئے ، لاک ڈاؤن میں پندرہ مئی تک کی توسیع کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے تاجروں نے دکانیں کھول دی ہیں ۔