• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، دولہا سائیکل پر 100 کلومیٹر سفر کرکے دلہن بیاہ لایا

کراچی (نیوزڈیسک)بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث ریاست اتر پردیش میں 23 سالہ دلہا سائیکل پر 100کلو میٹر دور واقع دلہن کے گھر اکیلا بارات لے کر پہنچ گیا۔

دلہا واپسی پر اپنی دلہن کے ہمراہ دوبارہ 100 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر ہی طے کر کے اپنے گھر واپس پہنچا۔گھر واپسی کے لیے سائیکل پر کیے گئے سفر کے بارے میں دلہا کا کہنا تھا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ان کی ٹانگوں میں اتنی درد ہوگی۔

ضلع حمیر پور کے گاؤں پاتھیا کے رہائشی کلکو پراجپاتی نے انتظامیہ کو بارات لے جانے کے لیے خصوصی اجازت طلب کی تھی۔لیکن اجازت نہ ملنے پر کلکو پراجپاتی شادی کی طے شدہ تاریخ پر سائیکل پر ہی دلہن کے گھر پہنچ گیا۔

تازہ ترین