• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون کی خلاف ورزی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ڈی سی ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے، مختلف مارکیٹیوں میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کو دفعہ144کے نفاذ کے لیے سفارش کی جائے گی تاکہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔ یہ بات انہوں نے مانیٹرنگ کمیٹی اور ضلعی امن کمیٹی کے منعقدہ دو علیحدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نماز اور تراویح کے دوران ایس او پیز پر عمل کرانے کے لئے امن کمیٹی کے ممبران اپنا کردار ادا کریں، تمام جامعہ مساجد کمیٹیوں کو موثر بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ کی خواہش ہے کہ افسران کی بجائے مساجد کمیٹیاں حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد کرائیں، مخیرحضرات اپنے علاقہ کی مساجد میں ماسک اور سیناٹائزر کی فراہمی کے لئے تعاون کریں۔
تازہ ترین