• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی پلاننگ شروع

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی پلاننگ شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز7 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کا بو ئنگ 777 امریکا کیلئےخالی روانہ ہو گا اور یہ خصوصی پرواز واشنگٹن سے 300 سے زائد پاکستانیوں کولے کر اسلام آباد پہنچے گی۔

واضح رہے کہ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پاکستان امریکا کے درمیان پروازیں چلانے کی باضابطہ درخواست دی تھی جس پر امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اجازت نامے کی صورت میں مراسلہ جاری کیا ہے۔

تازہ ترین