• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA کو پہلی بار امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت


پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے پاکستان امریکا کے درمیان پروازیں چلانے کی باضابطہ درخواست دی تھی جس پر امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اجازت نامے کی صورت میں مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے۔

پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکا کے لیے پروازیں نہیں چلائیں ، امریکا میں آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ایئرپورٹس سے سیکیورٹی کلئیر ہو کر جاتی تھیں۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے امریکا کی ریلیف پروازیں چلائے گا، جہاں ہزاروں پاکستانی پی آئی اے کے منتظر ہیں۔

اس کے علاوہ پی آئی اے ان کی میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے ہیں۔

تازہ ترین