• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی LoC پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری ، خاتون زخمی


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے گزشتہ رات کنٹرول لائن کے حاجی پیر اور سنکھ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ بھارتی فوج نے خود کار ہتھیاروں، راکٹس اور بھاری توپ خانے سے شہری آبادیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس سے گاؤں خواجہ بانڈی کی رہائشی ایک خاتون شدید زخمی ہوئی، جسے قریبی طبی مرکز پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوجی چوکیوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا لانس نائیک اور 2 خواتین شہید ہو گئی تھیں۔

تازہ ترین