جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف جنگ بلڈنگ راولپنڈی کے باہر احتجاج کیا گیا۔
احتجاجی کیمپ سے رانا غلام قادر، شیراز گردیزی، افضل بٹ، آصف علی بھٹی اور ناصر چشتی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
احتجاج میں شریک صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے کہا کہ حکومت نے جبر کے سارے طریقے اپنا لیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کا حوصلہ حکومتی جبر کے باوجود پست نہیں ہوا اور نہ ہی جنگ اور جیو نیوز کی ٹیم کا حوصلہ ٹوٹا ہے۔
مقررین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔