ایڈیٹر ان چیف جنگ جیو میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملتان اور خانیوال میں آج بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
ملتان میں جنگ جیو بلڈنگ کے باہر ہونے والے مظاہرے میں ایم یو جے کے رہنماؤں، صحافیوں اور جنگ جیو کے ورکرز نے بھی شرکت کی۔
پی ایف یو جے کے ایگزیکٹو ممبر رؤف مان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو صحافیوں کو اس قدر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، 34 سال پرانے مقدمہ میں گرفتاری انتقام نہیں تو اور کیا ہے۔
ایڈیٹران چیف میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف خانیوال پریس کلب کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔
مظاہرے میں صحافیوں، شہریوں اور ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین کاکہنا تھا کہ میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری یکطرفہ اور انتقامی کارروائی ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے۔