جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی عدم رہائی اور جنگ، جیو اور دی نیوز کو بند کرنے کی کوشش کے خلاف کوئٹہ میں بھی جنگ اور جیو کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر واقع جنگ بلڈنگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں جنگ اور جیو کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرے کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔
شرکا نے حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ 34 سال پرانے بے بنیاد مقدمے میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف کو پابند سلال رکھنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔