کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے 85کروڑروپےکے فراڈ سے متعلق کیس میں یوسف رضاگیلانی کےسابق مشیر ملزم خرم رسول کو20ہزار روپے کےمچلکےجمع کرانےکاحکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی ہے ۔ ہفتے کو سندھ ہائی کورٹ میں 85کروڑروپےکے فراڈ سے متعلق کیس میں یوسف رضاگیلانی کےسابق مشیر ملزم خرم رسول کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی عبدالستار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم 8سال سےجیل میں ہےضمانت منظور کی جائے۔ آج تک ملزم پرفردجرم عائدنہیں ہوسکی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق سابق وزیراعظم کےمشیرکوعبدالحمیدکی رپورٹ پرگرفتارکیاگیاتھا۔ خرم رسول نےجنوبی افریقہ سے اسکریپ بجھوانے کامعاہدہ کیا۔ 85کروڑ روپےوصول کرکے اسکریپ کسی اورکودےدیا گیا ۔ فراڈکا پتہ چلنےپرملزم نےمدعی کوچیک دئیے وہ بھی باؤ نس ہوگئے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم خرم رسول کو20ہزارروپے کے مچلکےجمع کرانےکاحکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی ہے۔