پشاور(نیوز رپورٹر)عدالت کی جانب سے حکم امتناعی کے باوجود جلوزئی میں کنسٹرکشن کمپنی کا دفتر مسمار کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست گزار منہاج نے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور اے ڈی سی نوشہرہ کیخلاف دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جلوزئی میں واقع چارکینال زمین پردرخواست گزار کا مخالفین کیساتھ تنازعہ چلا آرہا ہے جس پرسٹے آرڈر ہے درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ حکم امتناعی کے باوجود نوشہرہ ضلعی انتظامیہ نے بغیر نوٹس وہاں قائم دفتر اور گھر کو مسمارکردیا حالانکہ یہ انکے دائرہ اختیار میں نہیں آتا بلکہ ٹی ایم اے ہی متعلقہ اتھارٹی ہے جسکے پاس بھی صرف جرمانہ عائد کرنے کا اختیار ہے ۔اور وہ توڑپھوڑ نہیں کرسکتی رٹ میں متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی گئی ہے واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے درخواست گزارکیجانب سے دائرایک رٹ پٹیشن پر متعلقہ حکام سے جواب بھی طلب کررکھاہے۔