• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم کے وزیر انصاف ماسک کے پھندے میں پھنس گئے

بیلجیئم کے وزیر انصاف کوئن گنیز ماسک کے پھندے میں پھنس گئے


بیلجیئم کے وزیر انصاف کوئن گنیز کورونا سے بچنے کے لیے ماسک پہنتے ہوئے خود ہی ماسک کے پھندے میں پھنس گئے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ماسک پہننا اور سماجی دوری رکھنا بہت ضروری ہے اور عوام کو ترغیب دینے کے لیے حکومتی وزراء بھی اس کا اہتمام کر رہے ہیں۔ 

بلجیئم کے وزیر انصاف کوئن گینز نے بھی عوام کو ترغیب دلانے کے لیے ماسک پہننا چاہا لیکن ان کی یہ کوشش مذاق بن گئی۔

کوئن نے ماسک پہننے کی متعدد بار کوشش کی کبھی ماسک کو سر پر پہن لیا تو کبھی انکھوں کو ماسک سے چھپا لیا، تاہم مسلسل کوشش کے بعد وہ ماسک پہننے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

وزیر انصاف کا ماسک پہننے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اس کو خوب انجوئے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین