• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثہ کیس شہباز شریف آج پھر نیب طلب

آمدن سے زائد اثاثہ کیس شہباز شریف آج پھر نیب طلب


لاہور(نیوز رپورٹر)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا ہے،قائد حزب اختلاف کی تیسری مرتبہ طلبی، مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،۔نیب کی جانب سے اس کیس میں شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، اس سے قبل شہباز شریف دونوں مرتبہ ملک میں ہونے کے باوجود نیب پیش نہیں ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ آج 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین