پشاور(نیوز ڈیسک)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف مردان 1ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں گھریلوصارفین سے 1.035ملین روپے ، کمرشل صارفین سے0.258ملین روپے، انڈسٹریل صارفین سے 0.8ملین روپے ،منقطع شدہ صارفین سے 0.130ملین روپے اورمجموعی طورپر 1.423ملین روپے کی ریکوری کی،کارروائی کے دوران 19کنڈے ہٹائے گئے،13میٹر بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،15 ٹمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،38 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ،21 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی،19 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے درخواست دیدی گئی ہے۔