• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،نجی ہسپتال کے میڈیسن سٹور سے چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے معروف نجی ہسپتال کے میڈیسن سٹور سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران موقع ملتے ہی سٹور کے تالے توڑ کر چوری کی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد واردتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی صفی اللہ ولد عمر سکنہ دیر اپر حال ولی آباد نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ الحیات میڈیکوز بند کرکے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد گیا کہ اس دوران کسی نامعلوم ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ بیس ہزار روپے چوری کر لئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈی ایس پی سبرب احتراز علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو بھی شامل تفتیش کیا اور ملوث ملزم ساجد ولد پائندہ محمد عرف فدا محمد سکنہ پخہ غلام کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کے متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم ظفر ولد نورمحمد سکنہ دین بہار کالونی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے۔
تازہ ترین