شہر قائد کراچی کل، 5 سے 8 مئی کے دوران ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہےجبکہ 6 اور 7 مئی کو درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ کے درمیان تک بھی جاسکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 5 سے 8 مئی کے دوران شہر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔
سردار سرفراز کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران بلوچستان کےشمال مغربی ریگستانی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 5 سے 8 مئی کےدوران لوگ صبح 11 سے شام 4 بجے کے دوران باہر کی سرگرمیاں محدود کریں اور باہر نکلتے ہوئے سر ڈھانپ لیں۔