• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج سندھ میں کورونا وائرس کے 417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 7 ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا کے مزید 2571 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

سندھ میں اب تک 66623 کورونا کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں جبکہ کُل کیسز کی تعداد 7882 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آج سب سے زیادہ 8 ہلاکتیں ہوئی ہیں، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں 74 کورونا کے مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اب تک سندھ میں 1222 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جو کُل تعداد کا 20.2 فیصد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 7 اموات ہوئی ہیں جبکہ کُل اموات 137 ہوگئی ہیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق ہمارے پاس اس وقت 6116 مریض زیر علاج ہیں۔ کورونا کے 4994 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 615 مریض آئیسولیشن مراکز اور 507 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

79 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ میں آج کورونا کے 427 نئے کیسز آئے ہیں ، مراد علی شاہ

کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ417 نئے کیسز میں سے 357 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی کے ضلع جنوبی میں 91، ضلع وسطی میں 51، ضلع شرقی میں 44 اور ضلع غربی میں 30 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملیر میں 123 اور کورنگی میں 18 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر میں 20، گھوٹکی میں8 ، حیدرآباد میں 4، جیکب آباد میں3 ، سانگھڑ اور سجاول میں 1-1 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین