• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں اسمال انڈسٹریز نہیں کھولی جاسکیں


سندھ کے کئی شہروں میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ صنعتوں میں کام کا آغاز ہوگیا ہے، مشروط اجازت کے باوجود سکھر میں اسمال انڈسٹریز نہیں کھولی جاسکی ہیں، جس کے باعث صنعتی یونٹس کے مالکان اور مزدوروں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔

سکھر کے صنعتی علاقے گولیمار میں 22 مارچ سے بند ہونیوالے چھوٹے صنعتی یونٹس اب بھی بند ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف صنعتی یونٹس کے مالکان پریشان ہیں بلکہ ان یونٹس میں کام کرنیوالے مزدور بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

چیئرمین سندھ اسمال انڈسٹریز ملک جاوید کا کہنا ہے کہ کسی بھی انتظامی افسر نے اب تک رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی سندھ اور سید ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ سکھر کے نمائندے ہیں آپ چھوٹی انڈسٹریز کے حوالے سے ایس او پی بناکر ہمیں بھی کام کرنے کی اجازت دیں۔

ملک جاوید نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر بند صنعتی یونٹ کے مالکان کی جانب سے اپنے مزدوروں کو یومیہ اجرت کی ادائیگی بھی جاری ہے، جبکہ لیبر آرہی ہے کام کچھ بھی نہیں ہے پیسے انہیں دینے پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن چھوڑ کر وہ دوسرے دن آتے ہیں اپنے پیسے لے جاتے ہیں کیونکہ حکومت نے کہا ہے کہ کسی کو نہیں نکالنا ہم نے کسی کو کام سے نکالا بھی نہیں ہے۔

مالکان کے مطابق اپنے طور پر صعنتی یونٹس میں کام شروع کرتے ہیں تو پولیس کی جانب سے انہیں تنگ کیا جاتا ہے اس لئے وہ منتظر ہیں کہ حکومت انہیں بھی مشروط طور پر صنعتی یونٹس کھولنے کی اجازت دے۔

تازہ ترین