پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر میں سابقہ دشمنی کی بناء پر پیشی بھگت کر واپس جانے والے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ گل اعظم نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے رشتہ داروں تورباغ اور ہاشم گل کے ہمراہ پیشی بھگتنے کے بعد عدالت سے واپس گھر آرہے تھے کہ راستہ میں کوہاٹ روڈ پر پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ملزمان وقار، نجیب، ناصر اور دیگر نے سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تورباغ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔