• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ میں پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی بچے نے کراچی میں دم توڑ دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاڑکانہ میں پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی بچے نے کراچی میں دم توڑ دیا، تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے علاج کی غرض سے کراچی آنے والا انڈس اسپتال میں زیر علاج ریبیز میں مبتلا 9سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، 9سالہ ذیشان کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال سے انڈس اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بروقت ویکسین نہ لگنے پر بچے کو ریبیز کا مرض لاحق ہوگیا، ذیشان کو 17 اپریل کو لاڑکانہ میں ایک گرائونڈ میں پاگل کتے نے چہرے پر بری طرح کاٹا تھا، بچے کو ریبیز لاحق تھا اور انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔
تازہ ترین