کراچی کے نشتر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
قائد آباد میں معمولی بات پر جھگڑے سے 12 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ مومن آباد سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔
جمشید کوارٹر پولیس کے ساتھ نشتر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں موٹر سائیکل لفٹر زخمی ہو گیا۔
ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق قائد آباد میں سواتی محلے میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی شامل ہوگئے جس کے نتیجے میں ڈنڈوں کے وار سے دونوں گروہوں کے 12 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: لاہور، پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک
پولیس نے موقع پر پہنچ کہ جھگڑے میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مومن آباد کے قریب فٹ پاتھ سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے جسے قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔