• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر سٹی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی حدود غریب آباد نجی اسکول کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملےنے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کی، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ آصف ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے ، مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے وارکےنشانات ہیں ، تاہم وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوگی ، پولیس ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

تازہ ترین