• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ گیمز اسنوکر: محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کے محمد آصف کو ورلڈ گیمز اسنوکر کے سیمی فائنل میں شکست ہو گئی۔

عالمی نمبر 14 چین کے ژاؤ گیوڈونگ نے آصف کو دو ،صفر سے شکست دی۔

سیمی فائنل میں شکست کے بعد محمد آصف اب برانز میڈل کا میچ کھیلیں گے۔

ورلڈ گیمز اسنوکر میں برانز میڈل کا میچ آج دوپہر کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ گیمز کی تاریخ میں پاکستان اب تک ایک ہی میڈل جیتا ہے۔ پاکستان کے لیے واحد میڈل اسنوکر میں شوکت علی نے 2001 میں حاصل کیا تھا۔

شوکت علی نے 2001 ورلڈ گیمز میں اسنوکر کا برانز میڈل جیتا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید