• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمت میں 2.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی۔

اوگرا نے مئی کے لیے سوئی ناردرن اور سدرن سسٹمز پر نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی مئی کے لیے نئی قیمت 7.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 1.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن پر ایل این جی کی نئی قیمت 7.75 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین