اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، ہائیکورٹ میں ان کا آفس سیل کر کے گھر پر ہی مکمل علیٰحدگی اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور دوسرے ججز کے بھی ٹیسٹ ہونگے، ہائیکورٹ ملازمین کے مرحلہ وار ٹیسٹ کرانیکا سلسلہ جاری ہے،ہائیکورٹ کے عدالتی حکام کے مطابق چیف جسٹس کے سیکرٹری اسد کھوکھر نے 4 مئی کو سرکاری اور 6 مئی کو پرائیویٹ ہسپتال کی لیب سے کورونا ٹیسٹ کرائے۔