کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے ایک بیان میں گذشتہ دنوں سول کورٹ میں چند وکلاء کی جانب سے نئے تعمیرشدہ عدالتی کمروں میں توڑ پھوڑ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر نے غیر ضروری اور مخصوص عزائم پر سول کورٹ میں توڑ پھوڑ کی زیر تعمیر کورٹ کے بلڈنگ کو نقصان پہنچایا جس سے وکلاء کی جگ ہنسائی ہوئی ہے بیان میں کہا کہ وکلاء کریم آف سوسائٹی ہیں اور ان چند نام نہاد وکلاء عناصر بار کے مینڈیٹ کے برعکس کام میں مصروف عمل ہیں جسکی کوئٹہ بار مذمت کرتی ھے اور آج اگر کسی منتخب نمائندے کی توہین ہوگی تو کل کسی بھی نمائندے کی عزت نہیں رہیگی اس سے اداروں کا وقار ختم ہو کر بار افراتفری کا شکار ہوگا۔