• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے نجی اسپتال میں کورونا وائرس کی زیرعلاج خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی، حملہ کرنے والے 2 ملازمین کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے ہاں حال ہی میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور اس کا اسپتال میں کورونا وائرس کا علاج جاری تھا۔ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد صفائی کرنے والے اور اسٹور ورکر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق دونوں افراد کو ایجنسی نے ملازمت پر رکھا تھا جنہیں اب نوکری سےنکال دیا گیا ہے۔

تازہ ترین