• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے کہا تھا مجھے قرنطینہ میں اکیلا مت چھوڑنا، ہانیہ عامر

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے امریکی گیت پر منفرد ڈانس پیش کرکے  مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکاہ نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انتہائی دلچسپ کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔

ویڈیو میں اداکارہ امریکی نوجوان گلوکاروں کے گائے مشہور گانے  ’ہسٹل اینڈ فلو‘ پر منفرد انداز میں رقص کررہی ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے کہا تھا کہ مجھے  قرنطینہ میں اکیلا مت چھوڑنا۔‘

View this post on Instagram

Mene kaha tha mujhe quarantine main akela mat chorna

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on


اس دلچسپ کیپشن پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد خوب محظوظ ہورہی ہے اور ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کررہی ہے۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو کچھ ہی گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرچکی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر ویڈیو توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

تازہ ترین