• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم  نےلائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کا انکشاف کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں ہوا، کابینہ اجلاس میں بھارت سے مزید 429 ادویات درآمد کرنےکی سمری پیش ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لائف سیونگ اور ملٹی وٹامن ادویات درآمد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اجلاس میں وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان نے بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد پرسوالات اٹھائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سوالا ت کیے گئے کہ بھارت سے درآمد ادویات کونسی ہیں؟ کیا تمام ادویات لائف سیونگ ہیں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے استفسار پر معاون خصوصی صحت اور سیکریٹری صحت اراکین کو مطمئن نہ کرسکے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کابینہ میں موقف اپنایا کہ فہرست کی تیاری میرے علم میں نہیں ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو بھارتی ادویات کی درآمد پر حقائق سامنے لانے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بھارت سے لائف سیونگ کے سوا مزید ادویات درآمد کرنے کی سمری مسترد کردی ہے۔

تازہ ترین