امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل سے بات چیت کرنا چاہتا ہے، ایران عرب ثالثوں کے ذریعے دشمنی ختم کرنے کے پیغامات بھیج رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ ذرائع نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے سعودی عرب، قطر، عمان سے کہا ہے کہ اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے ٹرمپ سے دباؤ ڈلوائیں۔
خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے جوہری مذاکرات میں نرمی کی پیشکش کی ہے۔
کینیڈا میں ہونیوالے جی سیون ممالک کے اجلاس میں ایران، اسرائیل تنازع پر جی سیون ممالک کے مشترکا بیان کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔
جی سیون ممالک کے مسودے میں اسرائیل ایران سے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے سے گریز پر زور دیا گیا۔
مشترکا بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے جی سیون ممالک کے مشترکا بیان پر دستخط نہیں کیے۔