• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر فوری شروع کرنیکی ہدایت کر دی

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے عشروں سے زیرالتواء راولپنڈی رنگ روڈ بنانے کے  بیان کی منظوری دے دی ہے جو 14 کلومیٹر طویل ہوگی ڈبل کیرج وے ہوگی فور لین رنگ روڈ بنانے کا پلان تیار کیا گیا ہے آج پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن لاہور میں اس مجوزہ رنگ روڈ کی تفصیلات اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس میں طے ہوں گی۔ اس ہنگامی اجلاس میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود رپورٹ دیں گے ان کی لاہور کی اس ہنگامی مصروفیات کی وجہ سے پشاور موڑ انٹرچینج آج کی بجائے کل جمعہ کو کھولا جائے گا، اجلاس کے بعد اس کی بریفنگ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو دی جائے گی۔ رنگ روڈ کی تعمیر نئے مالی سال میں شروع ہوگی اور 2018ء کے اوائل میں اس پر ٹریفک کھول دی جائے گی۔ رنگ روڈ کی تعمیر پر تقریباً 5 ارب روپے لاگت آئے گی، جی ٹی روڈ روات سے بھاری ٹریفک کے پی کے ضلع اٹک شمالی علاقہ جات فاٹا جانے والے بھاری ٹرک اور دیگر گاڑیاں رنگ روڈ استعمال کیا کریں گی اور رنگ روڈ کے ذریعے موٹروے پر پہنچا کریں گی، ٹریفک اسی رنگ روڈ کے ذریعے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ سکے گی۔
تازہ ترین