قومی ویمن اسکواش کھلاڑیوں نے لاک ڈاؤن کے دوران دلچسپ مصروفیت ڈھونڈلی ہے، ویمن کھلاڑیوں نے شرٹ چیلنج کا منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے دیگر پلیئرز کو یہ چیلنج پُورا کرنے کی دعوت دے ڈالی۔
انٹر نیشنل اسکواش پلیئرز رفعت خان اور ثمر انجم نے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو دلچسپ چیلنج کردیا ہے، ان دونوں کھلاڑیوں نے ریکٹ پر بال اچھالتے ہوئے شرٹ زیب تن کی۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں ہر کسی نے گھروں میں اپنی اپنی مصروفیت نکالی، ہم نے شرٹ چیلنج پورا کیا۔
ویمن کھلاڑیوں نے شرٹ چیلنج پیش کیا تو مینز کھلاڑی بھی پیچھے نہ رہے، معروف پلیئر ناصر اقبال نے اس چیلنج کو انتہائی عمدگی سے پُورا کیا جبکہ دیگر پلیئرز بھی اس کا جواب دے رہے ہیں۔