• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے کس علاقے میں کورونا کے کتنے کیسز؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مخلتف علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جن میں سر فہرست علاقہ سیکٹر آئی ٹین ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے، جبکہ نواحی علاقہ ترلائی کورونا سے متاثرہ افراد میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترلائی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 ہوگئی ہے، جبکہ بہارہ کہو میں 39 اور کوہی بھیر میں 34 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسلام آباد کا سیکٹر جی سکس کورونا سے متاثرہ افراد میں 5 ویں نمبر پر آگیا ہے، سیکٹر جی 6 میں 27 اور جی 8 میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی11 میں 25 اور جی 13 میں 20 کورونا کیسز رپورٹ ہوئےہیں، جبکہ سیکٹر آئی 8 میں 20 کورونا کیسز اور شہزاد ٹاؤن میں تعداد 19 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں کل 72 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کل 7 ہزار 480 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کورونا سے متاثرہ 4 افراد اموات کا شکار ہوئےہیں، جبکہ دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 سو 58 ہے۔

تازہ ترین