• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں کورونا سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 221 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کے پی میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد221 ہوگئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 371 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4327 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے نئے 49 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1033مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار 727 ہوگئی ہے۔

پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 134 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے 86 مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 141 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

تازہ ترین