• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی سمیت دیگر فیڈریشن کے دفاتر پیر سے کھل جائینگے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کھیلوں کی مختلف فیڈریشنوں نے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد پیر سے اپنی دفتری سر گرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران حکومتی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ پی سی بی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی پیر سے اپنے کراچی،لاہور اور اسلام آباد کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا ہے کہ دفاتر کھولنے سے قبل تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا جائےگا۔اسٹاف کے لیے ماسک، ہینڈسینیٹائزر اور باڈی ٹمپریچر چیکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایاجائےگا۔ مارچ کے وسط سےپی ایچ ایف نے کورونا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے اپنے دفاتر بند کردیے تھے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن، پاکستان تھرو بال فیڈریشن، پاکستان ویٹ لفٹنگ، جمناسٹک، سافٹ بال، والی بال اور باسکٹ بال فیڈریشنوں نے بھی اپنے دفاتر پیر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پی او اے کا کہنا ہے کہ پی او اے سیکرٹریٹ کی بندش اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ مجموعی طور پر صورتحال بہتر نہیں ہوجاتی۔

تازہ ترین